ابنا: شمالي وزيرستان کي تحصيل شوال کے علاقے مانا ميں امريکا کے جاسوس طيارے نے دوگاڑيوں پر حملہ کيا جس ميں پانچ افراد مارے گئے اس حملے ميں جاسوس طيارے سے چار ميزائيل فائر کئے گئے -
واضح رہے کہ سنيچر کو بھي اسي علاقے ميں ايک گھر پر حملہ ہوا تھا جس ميں بارہ افراد ہلاک ہوگئے تھے پاکستان کي حکومت نے امريکا کے ان تازہ حملوں پر ايک بار پھر احتجاج کيا ہے - يہ حملہ ايک ايسے وقت کيا جارہا ہے کہ پاکستان کي فوج نے قبائلي علاقوں ميں امريکي فوج کے ساتھ مل کر مشترکہ فوجي کاروائي کرنے سے انکار کرديا ہے -
.......
/169